مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایڈاہو میں سالگرہ کی تقریب میں چاقو بردار کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایڈاہو میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں تقریب کے دوران ایک شخص نے شرکا پر اندھادھند چاقو کے وار کرنا شروع کردیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ 3 سالہ بچی کی سالگرہ میں کیا گیا، واقعہ میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت ٹمی ارل کنر کے نام سے ہوئی۔ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا تعلق ایتھوپیا، عراق اور شام سے بتایا جاتا ہے۔
امریکی ریاست ایڈاہو میں سالگرہ کی تقریب میں چاقو بردار کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1881883
آپ کا تبصرہ